جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی اور دو بچوں کو قتل کردیا

کراچی: معمولی تلخ کلامی پر بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا۔

ارونگی ٹاؤن میں معمول تلخ کلامی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، قتل کو چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیئے بیٹا اور بیٹی کو بھی نہیں چھوڑا اور انہیں قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش پورا احوال بتایا کہ ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد ہاتھ دھوئے اور پھر مسجد جاکر عشاء کی نماز ادا کی۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ملزم کے گھر کے باتھ روم میں خون آلود پانی بھی پایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں