جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اب کمنٹری تو نہیں ملنے والی کیونکہ بورڈ میں بہت پنگے لئے ہیں : رمیز راجہ

رمیز

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں کہ میں کہیں نہیں جارہا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے کہا کہ یہ ہمارے لیے کرکٹ کا بمپر سیزن ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ گزشتہ 30 سال میں اتنا مصروف اور ٹف سیزن نہیں آیا جیتنا اس بار آیا ہے، ایشیا کپ، ورلڈ کپ بھی اسی سیزن میں شامل ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پچز کی خامیاں سامنے آئیں، خوشی ہے پچز پر کام شروع ہوچکا ہے، 13 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کے اسکوائر پر کام کیا جا رہا ہے۔

پی سی بی چیرمین نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میں 30 ہزار ماہانہ بھی دیا جائے گا، پراجیکٹ کا مطلب صرف کرکٹر ہی نکالنا نہیں بلکہ زندگیاں بدلنا ہے، کرکٹ کو عزت دیں گے تو لوگ ہمیں عزت دیں گے۔

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ (جے پی ایل) میں 6 فرنچائز کے لیے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہے،اُمید ہے پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی، پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کرا رہا ہے۔

رمیز راجا نے بتایا کہ پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا گیا ہے، جاوید میانداد جونیر پریمیر لیگ کو سپر وائز کریں گے کیونکہ ان سے بہتر بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) والوں سے کچھ چیزیں مانگی ہیں، وہ چیزیں دے دیں تو ہم کلیئرنس دے دیں گے۔

رمیز راجا نے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم کے لیے سی ڈی اے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، ہم کرکٹ فینز کو سیڑھیوں پر بٹھا کر ان کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھےپتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں، مجھے پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں، میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو نہیں ملنے والی۔

یہ پڑھیں : کیا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ہٹایا جارہا ہے ؟

متعلقہ خبریں