جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دوبارہ کہہ رہا ہوں مافیاز کراچی سے بوری بستر گول کریں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مافیا شہر قائد سے اپنا بستر گول کر لیں کیونکہ کراچی میں جہاں جہاں زمینوں پر قبضے ہیں سب ختم کرائے جا رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے چین کے قونصل جنرل کے ہمراہ پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پارک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کراچی کے لوگ تفریح سے محروم ہو چکے تھے، شہر میں جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جا رہے ہیں، الہٰ دین پارک پر تجاوزات تھیں، واگزار کرا لیا گیا ہے، مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر لیں۔

یہ پڑھیں : کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

متعلقہ خبریں