جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سائرہ کا بہت حمایتی ہوں، وہ میری بیٹیوں کی طرح ہے: بہروز سبزواری

بہروز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف میری بیٹیوں کی طرح ہے اور اس لیے ان کا بہت حمایتی ہوں۔

حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کے ایک پروگرام میں شرکت کی، اداکار نے شہروز اور سائرہ کی علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’2020 ہمارے لیے کورونا کے ساتھ ساتھ بہت سے اتار چڑھاؤ کا باعث بنا رہا لیکن زندگی اسی کا نام ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری پہلی بہو سائرہ یوسف بھی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے کیوں کہ وہ نورے (پوتی) کی ماں ہے، میں سائرہ کا بہت حمایتی ہوں اور جو دوسری بہو صدف کنول ہے وہ اللہ نے ہمیں دوسری بیٹی دے دی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری اور سائرہ نے علیحدگی کا اعلان کردیا

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ’شہروز اور سائرہ کی علیحدگی کے وقت خاصی مشکل پیش آئی تھی لیکن اللہ تعالیٰ بہت بڑ ا ہے اور سارے تانے بانے وہی بنتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے یہ غلطی کی یا یہ اچھائی کی لیکن سب قدرت کی طرف سے ہی ہورہا ہوتا ہے اور جو کچھ ہوتا ہے اچھائی کے لیے ہورہا ہوتا ہے اور پھر ہمیں بعد میں سمجھ آتا ہے جو ہوا اچھا ہوا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز اور صدف جلد ایک ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر دکھائی دیں گے

خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 فروری کو شہروز نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سائرہ یوسف سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی جب کہ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی ہے۔

متعلقہ خبریں