جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن سے کہتا ہوں آپ ہیں کیا؟ آپ پھنس جائیں گے، پچھتائیں گے : شیخ رشید

اپوزیشن سے کہتا

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آپ پھنس جائیں گے، پچھتائیں گے، اپوزیشن سے کہتا ہوں آپ ہیں کیا؟ آپ کا سودا بک چکا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے این سی این سی آئی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آغا مومند اس کے سربراہ ہوں گے۔ سیف سٹی میں ہیلپ لائن کھولی جائے گی۔ ایف آئی اے نے عدالتوں کے ذریعے 20 ارب کی ریکوری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 60 سے 70 ہزار افراد شہید ہوئے۔ فوج نے امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ افغانستان کا امن و استحکام ہمارا امن و استحکام ہے۔ ہم نے دنیا کو اپنی خدمات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بین الاقوامی توجہ کا مرکز بننے جارہا ہے۔ پاکستان پر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے۔ پاک فوج نے ہر بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جتنے بڑے انخلاء کی توقع کر رہے تھے اتنا نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ کے ذریعے 1600 اور طورخم بارڈر کے ذریعے دو ہزار ایک سو افراد کو لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی معیشت افغان مہاجرین کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتی : فواد چوہدری

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ہونے والوں کو اکیس دن کا ویزا دیں گے۔ یونیورسٹی ہاسٹل خالی نہیں ہونے چاہئیے۔ پاکستان نے افغان معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ چمن سرحد سے لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں۔ کسی ایک افغان مہاجر کو بھی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں۔ پی ڈی ایم لاری اڈہ لاری اڈہ کھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کہتا ہوں بڑے شوق سے مارچ کریں، آپ کے ساتھ وہ قانونی سلوک ہوگا، جس کے آپ مستحق ہیں۔ آپ پھنس جائیں گے پچھتائیں گے۔ آپ تو پچھلے دسمبر میں استعفیٰ لینے آرہے تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان بدل گیا ہے، پاکستان کی سیاست بدل رہی ہے۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں آپ ہیں کیا؟ آپ کا سودا بک چکا ہے۔ دو سال میں نیب کیسز کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف کسی بھی دہشتگرد طاقت کو استعمال کرسکتا ہے۔ طالبان نے یقین دلایا ہے ان کی زمین ہمارے خیال استعمال نہیں ہوگی۔ علماء سے کہتا ہوں فقہی مسائل سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں