جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی: مولانا فضل الرحمان

عمران خان

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، عالمی نہیں فضل الرحمان کی سازش نے تم کو گرایا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کردیا، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی حکومت پر اعتماد کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، عالمی نہیں فضل الرحمان کی سازش نے تم کو گرایا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا اور قابل قدر دینی خدمات سر انجام دیں، ہم آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں