جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این آر او مانگنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں : مراد سعید

این آر او مانگنے والوں

اسلام آباد : مراد سعید نے کہا ہے کہ این آر او نہ ملا تو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کروگے، این آر او مانگنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کے خلاف ہرزہ سرائی پر مراد سعید کی پیش کردہ مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پی جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ پی ڈی ایم جلسوں میں آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ اجیت دوول کا بیان آپ نے سنا ہو گا کہ پاکستان میں کس قسم کے فسادات کروائے جائیں گے۔ مقدس آئین کی توہین اور مزار قائد پر جو ہوا اس پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی پی رہنماء آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا

ان کا کہنا تھا کہ آزاد بلوچستان کا جونعرہ لگایا گیا میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ قومی زبان اردو کی توہین کی گئی اسکی بھی مذمت کرتے ہیں۔ آپ مودی کی سوچ اور اجیت دوول کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ایوان میں قطری خط آپ نے پیش کیا۔ ملک کو آپ نے لوٹا، اس میں اداروں کا کیا قصور؟ این آر او نہ ملا تو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کروگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے آنے کے بعد اقوام متحدہ میں ایک سال میں تین مرتبہ بحث ہوئی۔ عمران خان نے فلسطین کی بات کی تو کیا عمران خان کیخلاف سازشیں شروع ہوگئیں۔ این آر او مانگنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔ جتنی کوشش کرنی ہے کرو، این آر او نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں