جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

میں معذرت کرنے نہیں آیا مایوسی ہے کہ ہم سیریز ہار گئے: مصباح الحق

پاکستان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بطور کوچ میرے اور ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے، نیوزی لینڈ میں شکستوں کا کوئی جواز پیش نہیں کررہا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ مسائل پر بات کرنا اور انہیں سمجھنا ضروری ہے، ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے اور قرنطینہ کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شرمناک شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ انیس دن ہم نے کمروں میں گزارے ٹریننگ نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانے سے قبل بابر اعظم کا نہ ہونا ایسے ہی ہے جیسے نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسن کا نہ ہونا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہم سے بہتر کرکٹ کھیلی وہ سیریز کھیلتے ہوئے آرہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی موجودہ ٹیم مضبوط ترین ٹیموں میں ہے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم جیسی کرکٹ کھیلتے آئے ہیں کارکردگی اس کے مطابق نہیں رہی، میں معذرت کرنے نہیں آیا مایوسی ہے کہ ہم سیریز ہارے ہیں۔

متعلقہ خبریں