جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مجھے اپنا آپ اور اپنے چہرے کے خدوخال اچھے نہیں لگتے: ایمان علی

ایمان

لاہور: معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنا آپ اور اپنی شکل اچھی نہیں لگتی۔

ایمان علی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں میزبان کے سوال پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنا آپ بالکل پسند نہیں، اپنے چہرے کے خدوخال اچھے نہیں لگتے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو سوچتی ہوں یہ جھوٹ بول رہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو یہ بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ تم جھوٹ بول رہی ہو تمہیں اپنا آپ پسند ہے لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ماڈل و اداکارہ کی فوٹو شوٹ پر مداح برہم

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، کیمرہ کسی بھی زاویے سے تصویر اچھی نہیں دکھا رہا ہوتا، مجھے میری شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا لوں گی اور کب لگاؤں گی؟

ایمان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں سوشل میڈیا پر اپنی بہت کم تصویریں پوسٹ کرتی ہوں، کئی بار دوستوں کے کہنے پر پوسٹ کردیتی ہوں۔

متعلقہ خبریں