جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے: اسحاق ڈار

اسحاق

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وعدہ کیا تھا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 9 سینٹ پر بجلی دی جائیگی، ایکسپورٹ انڈسٹری کو 2 ماہ 9 سینٹ پر بجلی دی گئی، پاکستان کو ایکسپورٹ کی ضرورت ہے، اپٹما نے 12.7 فیصد ایکسپورٹ بڑھائی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج برآمد کنندگان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ابھی تو ڈنڈا چلا ہی نہیں ہے، آج ڈالر 222 کے قریب بڑھا ہے، ڈالر کی صحیح قدر 200روپے سے نیچے ہے، ڈالر نیچے آنے سے قوم کو فائدہ ہورہا ہے، معیشت کو فائدہ ہورہا ہے، وسائل میں رہتے ہوئے ایکسپورٹر اور کسانوں کیلئے جو ہوا کررہے ہیں، ریٹ کا جو فرق ہوگا وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: زبانی نہیں، عملی اقدام کرکے دکھاؤں گا، واپسی ڈیل کے ذریعے نہیں ہوئی : اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 90سے 100ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، یہ سہولت پانچوں برآمدی شعبوں کےلیے ہے، بجلی کے اس ریٹ میں تمام ٹیکس شامل ہیں، اس وقت ایکس چینج ریٹ خود ہی ایڈجسٹ ہورہا ہے، مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں