جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں: مریم نواز

ارادہ

لاہور: مریم نواز نے کہا کہ آپ کی اُمیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتادوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی کانپتی لرزتی حکومت کو اُمید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کرانے باہر جانے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت بھی ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں

مریم نواز نے کہا کہ آپ کی اُمیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتادوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم اِدھر بیٹھ کرآپ کا علاج جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں