جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

مجھے انتخابات سے باہر کرنے کے لیئے ابھی گرفتار کیا جائے گا : عمران خان

مجھے انتخابات سے

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ پورے منصوبے کا مقصد مجھے انتخابات سے باہر کرنا ہے، مجھے پتہ ہے مجھے ابھی گرفتار کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں آج اسلام آباد جارہا ہوں۔ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے باعث تھوڑا لیٹ ہوگیا۔ حکومت نے مجھے گرفتار کرنے کا پورا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ مجھے جیل میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہا تھا۔ لاہور میں میرے گھر پر جو کچھ ہوا، اس کا مقصد عدالتی حکم کی تعمیل نہیں، مجھے صرف گرفتار کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : میڈیا اور عمران خان کے سیکیورٹی عملے کی عدالت میں داخلے پر پابندی کیخلاف درخواست

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ نواز شریف کا ہے۔ اس پورے منصوبے کا مقصد مجھے انتخابات سے باہر کرنا ہے۔ مجھے پتہ ہے مجھے ابھی گرفتار کیا جائے گا۔ میں صرف قانون کی حکمرانی کیلئے اسلام آباد جارہا ہوں۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ چور اور ڈاکو بے نقاب ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا، جہاں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں۔ یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، جہاں ایک ملاقات پر رضامندی کے لیے مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں