جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان ٹیم کو مضبوط ، خطرناک اور برانڈ بنانا چاہتا ہوں: رمیز راجا

مضبوط ، خطرناک اور برانڈ

لاہور: رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اتنا مضبوط بنانا چاہتا ہوں کہ دوبارہ اس کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہو اور ہم دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بن جائے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیئر مین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور انہیں  تمام تر سپورٹ اور سہولتیں دینی ہوں گی تاکہ ہم دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بن جائے۔

انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام بورڈ آف گورنرز کا مشکورہوں۔

یہ بھی پڑھیں رمیز راجہ نئے چیئرمین پی سی بی منتخب

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے میں پوری کوشش کروں گا، کرکٹ میں رویےاورسوچ کوبدلنا اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا فوکس پاکستان کرکٹ ٹیم کو صحیح سمت دینا ہے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اتنا مضبوط بنانا چاہتا ہوں کہ دوبارہ اس کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں کھلاڑیوں کی رمیز راجہ سے ملاقات مثبت رہی، میڈیا پر چلنی والی خبروں میں حقیقیت نہیں: وسیم خان

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ 36 ویں چیئرمین منتخب ہوئے ہے۔

لاہور میں ہونے والے پی سی بی کے گورننگ باڈی کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا

 

متعلقہ خبریں