جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا : وزیر اعلیٰ سندھ

مریم نواز کے ساتھ پیش

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا، پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواستوں نے مجھے سخت پریشان کیا۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ارکان صوبائی اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے، کام نہیں کرنے دیا جارہا۔ سندھ حکومت کو ناکام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ این ایف سی کے پیسے مانگتے ہیں تو نیب کے بلاوے آجاتے ہیں۔ اسکیمیں ہم بناتے ہیں، اعلان کرنے وزیر اعظم پہنچ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت مریم نواز کمرے میں موجود نہیں تھیں : فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم اتحاد سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پر ہونے کے بیانات دیے گئے۔ پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواستوں نے مجھے سخت پریشان کیا، سوچ رہا تھا کہ اب کیا ہوگا؟ میں نے 48 گھنٹے بڑے قرب اور تکلیف میں گزارے، صورت حال مشکل تھی۔ آرمی چیف اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کوششوں سے ماحول بہتر ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی وفاقی حکومت نے صوبے کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا۔ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اراکین صوبائی اسمبلی سے رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین رائے دیں کہ وزرا کمیٹی میں کس کس کو شامل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں