جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

قبضہ مافیا کو پکڑوانے میں وزیر اعظم کی مدد کروں گی: میرا

میاں شاہد

لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کو پکڑوانے میں وزیر اعظم کی مدد کروں گی۔

اداکارہ میرا نے لاہور پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا گزشتہ ہفتے سے ہم مافیا گروپ کے چنگل میں پھنسے ہیں۔

میرا آبدیدہ ہوگئیں اور بات بات میں اٹکتی رہیں، شیخ رشید کو ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہنا بھی بھول گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کا اپنی برانڈ لانچ کرنے کا اعلان

انکی والدہ شفقت زہرہ اور بھائی احسن نے کہا کہ ان کا میاں شاہد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن ہم غیر محفوظ ہیں۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اب پاکستان کے سسٹم کو شفاف بنانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں گی۔

متعلقہ خبریں