جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اور مشاورت کروں گا : وزیر خارجہ

افغانستان کے ہمسایہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عاشورہ کے بعد متفقہ لائحہ عمل افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اور مشاورت کروں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج وزيراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کيا ہے، جس میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔ اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ افغانستان کا اہم وفد پاکستان ميں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں مشاورت کيلئے موجود ہے۔ آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی، جس میں افغانستان کی بہتری اور امن و استحکام پر بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ملالہ کا فواد چوہدری سے رابطہ، افغان خواتین کی تعلیم کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست

ان کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم نے مجھے اس بات کی منظوری دی ہے کہ میں عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اور مشاورت کروں تاکہ ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دينا چاہيے۔ دنيا، امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ دنيا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے۔ خطے کی بہتری کيلئے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں