جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وطن واپسی پر تمام ایتھلیس سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا : وزیر اعظم

تمام ایتھلیس

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شریک تمام ایتھلیس بھی قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ نوح بٹ، ارشد ندیم، شریف طاہر، زمان انور اور انعام بٹ نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ پر حملہ، اسلامی جہاد کے کمانڈر اور پانچ سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیت کر اقوام عالم میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا۔ وطن واپسی پر تمام ایتھلیس سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شریک دیگر کھلاڑی بھی قابل تعریف ہیں۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں۔ حوصلہ مت ہاریں، محنت جاری رکھیں۔

متعلقہ خبریں