جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کروں گا: مصباح الحق

قومی ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کے لیے اپلائی نہیں کریں گے۔

مصباح الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم شاندار کھیلی، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اُن کے جانے کے بعد ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو بھی مان لیتے ہیں، یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کے لیے اپلائی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس قومی کرکٹ کی کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

واضح رہے کہ مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ رہے چکے ہیں انہوں نے رواں سال ستمبر میں استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں