جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

اجلاس

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈھائی گھنٹے بڑھتی مہنگائی کا ہنگامہ رہا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی تہہ تک پہنچیں گے، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی تہہ تک پہنچیں گے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی میں کمی میری ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق وزرا نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات درست ہیں لیکن بیوروکریسی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے۔

فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا کہا کہ کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عمل نہیں ہو رہا، وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔

فواد چودھری نے بولے گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہیئے۔

فیصل واوڈا نے نے کہا کہ کسی وزیر کی جانب سے کمزوری ہے تو اس کی بھی نشاندہی ہونی چاہیئے، بیوروکریسی سیدھے سیدھے کام کو بھی مہینوں تاخیر کا شکار کر دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں