جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مفتاح اسماعیل کو بتاؤں گا کہ میں کیا چیزہوں: علی زیدی

علی

اسلام آباد: علی زیدی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے، جن لوگوں نے الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل میڈیا پر میرے بارے میں الٹی سیدھی گفتگو کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا کہ میری ٹائم میں بہت کرپشن کی، انہوں نے الزام لگایا کہ میں ٹیکس نادہندہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی ترقی کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے: مفتاح اسماعیل

علی زیدی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے گوشوارے نکالے ہیں جو میڈیا کو دوں گا، آج مفتاح اسماعیل کو ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ جن لوگوں نے الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میر ے خلاف اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، مفتاح اسماعیل کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے۔ آپ کو بتاؤں گا علی زیدی کیا چیز ہے، میں نے بھی کچھ انویسٹی گیشن کی ہے۔

متعلقہ خبریں