جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

میں گانجے کا انتظام کرنیکی کوشش کروں گی: آریان اور اننیا کی چیٹ لیک

آریان

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے آریان خان کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے پر راضی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ صبح پوچھ گچھ کیلئے این سی بی دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجا کے بندوبست پر بات کررہے تھے اور چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘مجھے تم پر بھروسہ ہے’، آریان اور شاہ رخ جیل کی ملاقات میں جذباتی ہوگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔

دوسری جانب این سی بی نے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر بھی چھاپہ مارا ہے۔

متعلقہ خبریں