جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

‘اتنے پیسے ملنے کے بعد پوری زندگی کام نہ کروں’، سلمان کا بگ باس کے معاوضے سے متعلق بیان

سلمان

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کا معروف رئیلٹی شو ’بگ باس 16′ کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے انتظامیہ سے معاوضے میں 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا اور وہ اٹل ہیں کہ جب تک ان کے معاوضے میں 3 گنا اضافہ نہیں کیا جاتا وہ شو کی میزبانی کی تصدیق نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے سلمان خان نے ہوش اڑا دینے والا معاوضہ مانگ لیا

تاہم بگ باس 16 کے مہمانوں کے اعلان کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے کے حوالے سے گفتگو کی۔

سلمان خان نے کہا کہ’ یہ جو میڈیا میں میرے معاوضے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اگر مجھے اتنی رقم مل جائے تو میں اپنی باقی زندگی کام ہی نہیں کروں گا’۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک دن مجھے اتنا معاوضہ مل بھی جائے تو میرے اتنے سارے اخراجات ہیں جن میں سب سے زیادہ وکیل کی فیسں شامل ہے اس میں خرچ ہوجائے، میرا اتنا معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں