جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ورلڈ کپ کیلیے رمیز راجہ اور وسیم اکرم بھی کمنٹری اسکواڈ میں شامل

برسٹل: آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹروں کا اعلان کردیا ۔ کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں نامور کھلاڑی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے ۔ پاکستان کے رمیز راجہ اور وسیم اکرم بھی کمنٹری اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ گزشتہ میگا ایونٹ کے فاتح آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اس بار بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کریں گے۔

ورلڈ کپ میگا ایونٹ کے دوران کمنٹری باکس سنبھالنے والوں میں ناصرحسین، ای ین بشپ، ساروگنگولی، میلین جونز، کمارسنگاکارا، مائیکل ایتھرٹن، الیسن مچل، برینڈن میک کولم، گریم اسمتھ، شان پولاک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، مائیکل ہولڈنگ، ایشا گوہا، پومی ایمبانگوا، سنجے منجریکر، ہرشا بھوگلے، سائمن ڈول، ای ین اسمتھ، اطہر علی خان اور ای ین وارڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں