جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے میں ناکام

دبئی: عالمی کپ کے 12 ایڈیشنز میں شریک ٹیموں کی مجموعی تعداد صرف بیس، 105 ممبر مملک پر مشتمل آئی سی سی میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے میں ناکام ہوگئی۔

کرکٹ میگا ایونٹ ورلڈ کپ کا 12 واں ایڈیشن جاری ہے،1975 سے شروع ہونے والے اس ایونٹ کی مقبولت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم اب تک یہ عالمی کپ حقیقت میں عالمی کپ نہیں بن سکا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبران کی تعداد تو 105 ہے، اب تک کھیلے گئے12 ایڈیشن میں صرف 20 ممالک کو ایکشن میں آنے کا موقع ملا ہے۔

ان بارہ ایونٹس میں مسلسل شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد سات ہے جن میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، بھارت، ویسٹ انڈیز اور پاکستان شامل ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم نو ، جنوبی افریقہ آٹھ ، بنگلہ دیش چھ کینیا پانچ جبکہ کینیڈا اور ہالینڈ کی ٹیمیں 3،3 مرتبہ ورلڈکپ کھیل چکی ہیں۔

متحدہ عرب امارات دو مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے ،ان کے علاوہ مشرقی افریقہ، برمودااور نمببیا کو ایک ایک بار اس میگا ایونٹ میں شرکٹ کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ خبریں