جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، 2 پاکستانی کھلاڑی شامل

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں