جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، اسٹوکس کپتان، بابر بھی ٹیم کا حصہ

اسٹوکس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔

بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں