جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم بدستور سر فہرست

رینکنگ

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بلے بازوں میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور سر فہرست، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے جبکہ بالرز میں رینکنگ میں عماد وسیم کا چوتھا نمبر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

گلین میکس ویل پانچویں، کے ایل راہول چھٹے، ایون لیوس ساتویں نمبر پر آگئے، حضرت اللہ زازئی آٹھویں، روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

بالنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر، دوسری پوزیشن بھی افغانستان کے مجیب الرحمن کے پاس ہے۔ نیوزی لینڈ کے سینٹنر تیسرے، جبکہ عماد وسیم چوتھے نمبر پر ہیں۔

آلراونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمدنبی سب سے آگے ہیں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل کا دوسرا نمبر، جبکہ زمبابوے کے شان ولیمز تیسرے نمبر پر ہیں۔ آلراونڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں