جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 ملتوی کردیا

آئی سی سی نے

دبئی: کورونا کے باعث 2020 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہوگا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ملتوی کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے رواں سال ہونےو الاٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کورونا کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر سے نومبر کے درمیان آسٹریلیا میں ہونا تھا جو اب 2021-22 میں منعقد کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیموں نے حصہ لینا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث ایشیا ء کپ بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں