جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی مزید ایک درجہ تنزلی

ٹیسٹ

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری بلے بازوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آئی سی سی نے انڈین بورڈ سے تحریری یقین دہانی مانگ لی

بھارتی کپتان کوہلی کا چوتھا، انگلینڈ کے جوروٹ کا پانچواں اور بھارت کے چتیشور پجارا کا چھٹا نمبر ہے۔

بولرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب آئی آئی سی رینکنگ میں آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوک کا پہلا نمبر ہے۔

متعلقہ خبریں