جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی ورلڈکپ ون ڈے سپرلیگ، بھارت پاکستان سے پیچھے

پاکستان

آئی سی سی ورلڈکپ ون ڈے سپرلیگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر الجھ گئے، گرین شرٹس جنوبی افریقہ سے آنے والی سیریز میں بہتری سے سپرلیگ میں آگے جا سکتے ہیں۔

ون ڈے سپر لیگ شروع ہونے کے بعد پاکستان نے صرف ایک سیریز کھیلی ہے، زمبابوے سے 3 میچز کی سیریز میں ایک میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان 20 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے، بھارت کا آٹھوان نمبر ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ سے تیسرا میچ جیت کر کوہلی الیون پاکستان ٹیم کو آٹھویں نمبر پر بھیج سکتی ہے، زمبابوے اور آئرلینڈ 10،10 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر موجود۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی مزید ایک درجہ تنزلی

جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے ابھی تک سپرلیگ کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا، آسٹریلیا 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ میں انگلش ٹیم پہلے نمبر پر فائز ہے۔

نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں 30،30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں، پانچویں اور چھٹے نمبر کی بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈین ٹیم کے بھی 30،30 پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ خبریں