جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی سی سی کا گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کی ہیں جن پر یکم اکتوبر سے عمل ہوگا۔

پہلے کووڈ 19 کے باعث گیند پر تھوک لگانے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی، تاہم اب نئی پابندیوں کے تحت آئی سی سی نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی ہی اسٹرائیکر اینڈ پر آئے گا اس بات سے قطع نظر کہ بیٹرز کیچ آؤٹ ہونے سے قبل کراس کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر دورانِ میچ ہی سزا کا قانون نافذ کردیا

اس کے علاوہ کسی بھی غیر منصفانہ اور دانستہ حرکت کے دوران اب امپائر بولر کی بولنگ کے دوران ڈیڈ بال کے علاوہ 5 رنز بیٹنگ سائیڈ کو پینلٹی کے طور پر دے سکتا ہے۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں کی جانے والی ایک اور پابندی کے تحت آنے والے بیٹر کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2 منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں