جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: راناثناءاللہ

راناثناءاللہ

لاہور: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گرجا گھر کو جلسہ گاہ بنانے کی کوشش کرکے مذہبی جذبات کو اکسایا گیا، عمران نیازی ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خونی مارچ کرنے کا کوئی بھی قانونی حق نہیں رکھتا، اسکی اجازت نہیں دینگے: مریم اورنگزیب

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئے خطرہ بن چکا ہے، ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

متعلقہ خبریں