جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کسی کو بیٹنگ تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں: شان پولاک

شان

سینچورین: جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں، کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں۔

سابق کپتان جنوبی افریقہ شان پولاک نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں لیکن بیرون ملک سیریز سے ہر کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں۔

متعلقہ خبریں