جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہزاد اکبر ہوں گے : عطااللہ تارڑ

حمزہ شہباز کو کچھ ہوا

لاہور : عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وقت آئے گا شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ہوگا، بھاگنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہزاد اکبر ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی پیشی تھی ہر کیس پر حاضر ہوئے، احتساب کے نام پر نیب نیازی کے کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔ نیب نے گرفتاری کے جو وارنٹ جاری کیے وہ قانونی و اخلاقی طورپر جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف رضا کارانہ طور پر لندن سے واپس آئے، نیب میں گئے، ٹرائل کورٹ میں ہمیشہ پیش ہوئے۔ شہزاد اکبر جھوٹوں کا آئی جی ہے۔ شہزاد اکبر پریس کانفرنس میں جھوٹ بولتے ہیںْ نیب اثاثہ کیس کے تانے بانے شہزاد اکبر سے ملتے ہیں، شہبازشریف کے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں اوپن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر آپ پردیسی ہیں، وقت آئے گا آپ کا نام ای سی ایل میں ہوگا، بھاگنے نہیں دیں گے۔ رمضان شوگر مل اور آشیانہ کیس کے کیسز سپریم کورٹ تک میں ثابت نہ ہو سکا۔ اثاثہ جات کیس میں الزامات کی بوچھاڑ کی، عمران خان نے خود تسلیم کیا نیازی لمیٹڈ کا اصل مالک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت صرف اور صرف انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے : شہباز شریف

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شوگر ملیں ایتھنائل بناتی ہیں، لیکن شہباز شریف نے پنجاب میں دو روپے لیٹر کا ٹیکس لگایا، جس سے مالکان کو نقصان ہوا۔ جس شخص کے فیصلوں سے بچوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس پر الزام لگا رہے ہیں۔ جھوٹے گل اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہئیے، جھوٹ بولتے ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ حمزہ شہباز کو کورونا ہوگیا ہے، آئی جی جیل خانہ جات سمیت متعلقہ محکموں کو درخواست دیدی ہے لیکن حکومت حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل نہیں کیاجارہا، کیا حمزہ بھارت سے آئے یا غدار ہیں جو انہیں اسپتال نہیں بھجوایا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی صحت پر سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔ شہزاد اکبر کو باور کروانا چاہتے ہیں اقتدار آنے جانے والی ہے کسی کی صحت پر سیاست شرمناک ہے۔ اگر آپ باز نہ آئے تو اس سے دس گنا بری زبان استعمال کر سکتے ہیں۔ حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکل کیا ہے؟ کیوں نہیں کیا جاسکتا؟ کیا کورٹ لکھپت جیل میں ماہر ڈاکٹر موجود ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل نہ کیا ایوان وزیر اعلئ کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔ ذمہ دار حکومت ہوگی، حمزہ کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار شہزاد اکبر ہوگا۔

متعلقہ خبریں