جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

قرضے اگر بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھے گی: شوکت ترین

شوکت

اسلام آباد: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ قرضے اگر بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھے گی، آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ سبسڈی کم کردیں گے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول بڑھ رہا تھا لیکن پھر بھی ہم نے کم قیمت بڑھائی، جب ہم پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تو یہ تنقید کرتے تھے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم معیشت خراب چھوڑ کر گئے لیکن اعداد و شمارتو کچھ اور بتارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے اچھی خبر لے کر آؤں گا ، وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ نے سوال کیا کہ موجودہ حکومت کو پہلے تو بارودی سرنگ نظر نہیں آرہی تھی، اب کیوں آرہی ہے؟۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ سبسڈی کم کردیں گے ۔

متعلقہ خبریں