جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر کریں: فواد چودھری

فواد

اسلام آباد : فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی اور بلاول تالیاں بجائیں گے، الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورالیکشن کمشنر 2 الگ چیزیں ہیں، الیکشن کمشنر کے رویے پر بہت تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں ای وی ایم کے حق میں پوائنٹس غائب کردیئے، ای وی ایم کے حق میں مواد کو ضائع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: .الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بے بنیاد اعتراضات اٹھائے گئے، ہر وہ کام جو حکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے، شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی اور بلاول تالیاں بجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتہائی نالائق بچے جیسی ہے جس نے کبھی اسکول کا کام نہیں کیا، اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہوگا، الیکشن کمشنر کی سرگرمیاں متنازعہ ہیں، الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر کریں۔

متعلقہ خبریں