جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اگر مجھ پر تشدد ہوا، تو لیاقت علی خان کے قتل کا بھی اعتراف کرلوں گا : شبلی فراز

لیاقت علی خان کے قتل کا

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کی سازش کبھی مفت میں نہیں ہوتی، تشدد سے میں لیاقت علی خان کے قتل کا بھی اعتراف کرلوں گا۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی ؟سازش کے تحت ہماری حکومت گرا کر کیوں کرپٹ ٹولے کو بٹھایا گیا؟ اس سازشی ٹولے کو مسلط کیا گیا۔ جن پر کرپشن کے سنجیدہ الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں : قانون کہتا ہے کہ تشدد کر کے کسی سے جرم منوایا نہیں جا سکتا : اسد عمر / بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کی سازش کبھی مفت میں نہیں ہوتی۔ وزیر خارجہ اس ایوان میں چار ماہ سے جلوہ گر نہیں ہوئے۔ عمران خان کو پورے ملک کی عوام کی پذیرائی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی باتیں پارٹی کا مؤقف بلکل نہیں ہے۔ جو باتیں غلط ہیں، اس پر قانون کے مطابق جو بنتا ہے کیا جائے۔ شہباز گِل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ اگر میرے پر تشدد کیا جائے تو ہوسکتا ہے میں لیاقت علی خان کے قتل کا بھی اعتراف کرلوں گا۔

متعلقہ خبریں