جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اگر میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا وعدہ کیا ہوتا تو ضرور کرتا : چیئرمین سینیٹ

اگر میں نے

کراچی : صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ اگر میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا وعدہ کیا ہوتا تو ضرور کرتا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزار قائد پر حاضری دی، ان کے ہمراہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی موجود تھے۔

چئیرمین سینیٹ نے حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی بار 2018 میں چٙیرمین سینیٹ بنا اس وقت بھی مزار قائد پر حاضری دی۔ قوم کو اس عظیم لیڈر سے متعلق بتانا ہے کہ یہ وہ شخصیت تھیں جن کی وجہ سے پاکستان بنا۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں پہلی بار رولنگ پر چیئرمین سینیٹ لایا گیا : شازیہ مری

انہوں نے کہا کہ میں ہاؤس کے ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے منتخب کیا۔ برابری کی بنیاد پر سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں پہلے بھی منصفانہ چلایا، اب بھی سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ پریزائڈنگ آفیسر نے رزلٹ پر رولنگ دے دی تو میرا بات کرنا بنتا نہیں۔ اگر میں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا وعدہ کیا ہوتا تو وہ ضرور کرتا۔

متعلقہ خبریں