جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان سندھ میں آکر تو دکھائیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے: شرجیل میمن

شرجیل میمن

ٹنڈو جام: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آؤں گا آکر تو دکھائیں، جب تم سندھ آؤ گے تو تمہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، عمران خان ہماری نوجوان نسل کو بدتمیزی پر لے آئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی حکمرانی کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے، 2 دن کے نوٹس پر پیپلز پارٹی نے اتنا بڑا جلسہ کیا، چند روز پہلے راولپنڈی میں ایک جماعت نے چھوٹی سی جلسی کی۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کی کوئی سیاسی وقعت نہیں، اور انگلی پرویز الہٰی پر اٹھاتا ہے : فیاض چوہان

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، شہید بھٹو نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کیے، بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلا، پی پی نے بی آئی ایس پی جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں میں سندھ فتح کرنے آؤں گا آکر تو دکھائیں، منی لانڈرنگ اس نے کی، ملک کے خزانے پر ڈاکے اس نے مارے، اس شخص نے گھڑی چوری میں بھی ہیٹرک کی، تم نے جعلی لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا، سیلاب کے پیسے لانگ مارچ پر لگا دیے، جب تم سندھ آؤ گے تو تمہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، عمران خان ہماری نوجوان نسل کو بدتمیزی پر لے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں