جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان کو قوم کو مزید گمراہ کرنے کا موقع ملا تو یہ تباہی سے دوچار کردے گا: رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

فیصل آباد: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے، اسے قوم کو مزید گمراہ کرنے کا موقع ملا تو یہ تباہی سے دوچار کردے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج اور شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، بریگیڈیئر خالد شہید نے ملک کی خاطر جان قربان کی، بریگیڈیئر خالد ہمیشہ شہادت کی خواہش رکھتے تھے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف منفی مہم چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں، عمران خان قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے، اسے قوم کو مزید گمراہ کرنے کا موقع ملا تو یہ تباہی سے دوچار کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 100 جلسے بھی کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی: طلال چودھری

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب کوئی شک نہیں رہا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یہ فارن ایجنٹ ہیں، ایمن الظواہری کی ڈرون میں ہلاکت پر افغانستان نے پاکستان پر الزام نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری ایک بات میرے حق میں کر بیٹھے تو ان کی پی ٹی آئی میں چھترول ہوئی، اس چھترول کے بعد اب فواد چودھری میرے خلاف بات کرکے بیلنس کرتے ہیں، یہ کہتے ہیں 13 کو جلسہ کرینگے پھر ایک ماہ کا الٹی میٹم دینگے۔

متعلقہ خبریں