جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتا جائے گا: رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو اسے لگ پتا جائے گا، عمران خان کو جولائی اور اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے لاپتا افراد کیس کے معاملے میں کہا کہ جہاں تک اس کیس کا معاملہ ہے اس سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کہیں نہیں ہوسکتی، آپ لوگوں کے عزیزوں اور پیاروں کو غائب کرکے لاپتا کردیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا، چیف جسٹس نے جس طرح اس معاملے پر زور دیا ہے اس سے لوگوں کو پہلے بھی ریلیف ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا: عمران خان

انہوں نے کہا کہ کچھ حقیقتیں ایسی ہیں جو اوپن کورٹ میں بیان نہیں ہوسکتیں، مسئلے کے حل کے لیے مدد اس صورت ہوسکتی ہے اگر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ان کیمرا سماعت کریں۔

عمران خان سے متعلق سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ صرف کرنے والی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ پتا جائے گا، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے عمران خان کو جولائی اگست میں ہی جیل بھیج دینا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں