جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اداروں کو مضبوط بنانا ہے تو ان کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا: شہزاد وسیم

شہزاد وسیم

اسلام آباد: شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا ہے تو ان کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کا ذاتی فیصلہ نہیں ہوتا۔

سینیٹر شہزاد وسیم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت جانے کے بعد آج ہم پارلیمنٹ میں آئے ہیں، یوم پاکستان کے دن آئین کی بے حرمتی کی گئی، الیکشن کمیشن نے آدھی رات کو فیصلہ کیا، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہے۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق عذر پیش کیا گیا فنڈز نہیں ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود الیکشن ہوئے، بڑے بڑے واقعات ہونے کے باوجود الیکشن ملتوی نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن پر تنقید ہو تو کہا جاتا ہے کہ توہین ہوگئی، ایران میں جنگ کے باوجود الیکشن ہوئے، جمہوری قوتیں الیکشن سے نہیں بھاگتیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان لیڈر نہیں گیدڑ ہے، ہم جوتے کھانے کیلئے پیدا نہیں ہوئے : خواجہ سعد رفیق

ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو آئین پاکستان کی بے حرمتی کی گئی، کسی کا گھر اور کسی کی چادر محفوظ نہیں، ہم نے دیکھا کہ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی گئی، ملکی حالات دیکھ کر سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، اداروں کو مضبوط بنانا ہے تو ان کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کا ذاتی فیصلہ نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں