جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی تو امریکا شامل ہوجائے گا : امریکی خارجہ

ایران نے ایٹمی معاہدے

واشنگٹن : امریکی خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی تو امریکا شامل ہوجائے گا۔

مشر ق وسطیٰ سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی۔ بائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو رَد کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلینکن نے پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یمن کی عوام انسانی بحران کا شکار ہے۔ یمن کے 80 فیصد حصے پر حوثی ملیشیاء ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی یو اے ای کو طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیاء جارحیت کی مرتکب ہوئی۔ سعودی قیادت میں فوجی اتحاد سے بھی انسانی بحران پیدا ہوا۔ کوشش ہے ہمارے کسی اقدام سے یمن میں امدادی کام نہ رکیں۔

جوبائیڈن کی حکومت نے ایران ڈیل میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی ڈیل کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی تو امریکا معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔

وزیر خارجہ نے امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں