جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جام کمال مستعفی نہیں ہونگے تو ان کو جمہوری طریقے سے ہٹائیں گے: ظہور بلیدی

ظہور

کوئٹہ: ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ جام کمال مستعفی نہیں ہوں گے تو جام کمال کو جمہوری طریقے سے ہٹائیں گے، جام کمال کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے۔

بی اے پی کے ناراض کارکن ظہور بلیدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اجلاس میں 36 ارکان اسمبلی موجود ہیں، مزید 3 ارکان اسمبلی نے حمایت کا فیصلہ کیا ہے، کل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے، جام کمال سے دوبارہ درخواست ہے مستعفی ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی آئین کی روح سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا : جام کمال کا الیکشن کمیشن کو خط

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ مستعفی نہیں ہوں گے تو جام کمال کو جمہوری طریقے سے ہٹائیں گے، جام کمال کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے۔

اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ جام کمال آج رات 12 بجے تک مستعفی ہوجائیں، وزیراعلیٰ جام کمال روایات کے مطابق مستعفی ہوں تو بہتر ہوگا۔

متعلقہ خبریں