جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو میں بھی نہ ہوتا: وسیم اکرم

جاوید

کراچی: سوئنگ ماسٹر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی شمولیت کا سہرا جاوید میانداد کے سر باندھ دیا۔

فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو میں بھی نہ ہوتا، وسیم اکرم نے اپنے انٹرنیشنل ون ڈے کیرئیر کا آغاز انیس سو چوراسی میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد سے کیا تھا۔

انہوں نے اس موقع کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ لمحہ تھا جب راولپنڈی میں یہ سترہ سالہ نوجوان پاکستان کے لیے منتخب ہوا۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بالرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے کرکٹ میں پانچ سو وکٹیں لینے والے پہلے بالر تھے۔

متعلقہ خبریں