جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لبنان سے سلامتی کو خطرہ ہوا تو اس کا اعلانیہ اور خفیہ جواب دیا جائے گا : اسرائیل

اعلانیہ اور خفیہ

تل ابیب : اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان کی جانب سے سلامتی کو خطرہ ہوا تو اس کا اعلانیہ اور خفیہ جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ روز لبنان کی حدود سے داغے جانے والے دو راکٹوں کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویحائی ادرعی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی خود مختاری پر لبنان کی طرف سے کسی بھی خطرے کا بھرپور دفاع کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ

انہوں نے دھمکی دی کہ ہم شمال کی طرف پیش آنے والی اس نوعیت کی فائرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو اس کا اعلانیہ اور خفیہ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں