جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میری جماعت اور اتحادیوں نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاؤں گا : جام کمال

میری جماعت اور

کوئٹہ : جام کمال کا کہنا ہے کہ جس دن میری جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاؤں گا

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق ٹویٹ میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ مجھے عدم اعتماد کی تحریک کی پرواہ نہیں ہے۔ اگر میری جماعت اور اتحادی میرے ساتھ ہیں تو اپوزیشن سے فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیئے مزید مہلت طلب کرلی

انہوں نے کہا کہ جس دن جماعت اور اتحادیوں کی اکثریت نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاؤں گا۔ پارٹی اور اتحادیوں کے ساتھ نہ ہونے پر مجھے ایوان کا سربراہ ہونے کا حق نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں