جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پارلیمان کا کردار نہیں تو پھر نیب اصلاحات بھی نیب ہی کو کرنے دیں : فواد چوہدری

پارلیمان کا کردار

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات میں پارلیمان کا کردار نہیں تو پھر نیب اصلاحات بھی نیب ہی کو کرنے دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر شہزاد اکبر کی ٹوئٹ پر اپنے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر کی تجویز انتہائی زیرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ‏الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں : شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے کرنی ہیں اور پَارلیمان کا کوئی کردار نہیں تو پھر نیب کے قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کو کرنے دیں، وہ جانیں اور ان کا کام۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بلاول کی رائے کے مطابق پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں۔

متعلقہ خبریں