جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ن لیگ کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن جائے: بلاول بھٹو

دھاندلی کے ثبوت

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن جائے، انتخابی اصلاحات کیلئے مسلسل آواز اٹھارہے ہیں، جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ہم تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مزدور کارڈ میں اب ہر مزدور خود کو رجسٹر کراسکے گا، بے نظیر مزدور کارڈ سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے۔ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، کوشش ہے سندھ میں تمام مزدوروں کو بینظیر کارڈ ملے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مزدور خود اس کارڈ کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں، یہ کارڈ سندھ میں رہنے والے ہر مزدور کیلئے فائدہ مند ہے۔ مزدوروں کے مسائل اور لیبر پالیسی پر بات کی گئی، صنعتیں اپنے ورکرز کی تعداد کم بتاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیرمزدور کارڈ کے تحت ہر مزدور اب خود رجسٹرڈ ہوگا، بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے پہلے مرحلے میں 6 لاکھ مزدوروں کو فائدہ پہنچے گا، ہم چاہتے ہیں یہ سہولت پورے سندھ میں مزدوروں کو دی جائے، نہ صرف صنعتی مزدور،نجی شعبے میں کام کرنے والوں کوبھی رجسٹر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ دور میں صحافت، سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا : شہباز شریف

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن جائے، انتخابی اصلاحات کیلئے مسلسل آواز اٹھارہے ہیں، جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ہم تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے بڑا کردار ادا کرسکتا ہے، حکومت کے موقف کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دھاندلی کرنے والوں کے ساتھ کیسے ریفارمز کی بات کریں؟، بہتر ہوگا انتخابی اصلاحات کا کام الیکشن کمیشن کرے۔ دھاندلی روکنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ باکس کسی ادارے کی نگرانی میں دینے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا، مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں