جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اگر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بنک کو مداخلت کرنی چاہیئے : اسد عمر

اگر کرنسی کمزور

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا، جس پر اسد عمر نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے؟ جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینیجمنٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن جہاں وہ بیٹھ جاتے ہیں وہاں کا اثر آجاتا ہے: ناصر شاہ

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر مین مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیئے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کہا تھا پاکستان جیسے ملکوں میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔ اگر فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔

متعلقہ خبریں